بارہمولہ//وائس چانسلر اَکال یونیورسٹی پنجاب پروفیسر گورو میل سنگھ نے طلباء کو تعلیمی کی اہمیت سے واقف کرنے کے لئے ایک اہم کوشش میں آج دلنہ بارہمولہ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں طلباء اور دیگر ممتاز شراکت داروں کے ساتھ ایک اِستفساری گفتگو کی۔وائس چانسلر نے اِستفساری سیشن کے دوران اَپنے تعلیمی سفر کے بارے میں تجربہ کے بارے میں بتایا اور مسابقتی فضیلت کے حصول کے لئے معیاری تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اَپنے بچوں کو اَپنی دِلچسپی اور صلاحیت کی بنیاد پر کیریئر کے آپشنز کا اِنتخاب کرنے دیں اور اِس کے علاوہ حاصل کئے گئے ایسے کورسوں کے منفی نتائج کو اُجاگر کریں۔پروفیسر گرو میل سنگھ طلباء کو جدید ہنر مندی سے آشنا ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دُور اِنفارمیشن اور ٹیکنالوجی کا دورہ ہے اور اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید نصیحت کی کہ محض ڈگریوں کا پیچھا نہ کریں بلکہ کردارقدر و منزلت کا جذبہ پیدا کریں کیوں کہ یہ خصوصیات ایک تعلیم یافتہ شخص میں فرق کرتی ہیں۔سیشن کے اِختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں شرکأ نے وائس چانسلر سے تعلیمی اور کیرئیر کے حصول کے حوالے سے کئی سوالات پوچھے ۔شرکأ نے علاقے کا دورہ کرنے اور ان کے ساتھ اِتنا نتیجہ خیز اور تعلیمی میٹنگ منعقد کرن ے پر وائس چانسلر کا شکریہ اَدا کیا۔










