national health mission

نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر نے جولائی 2023ء مہینے کیلئے

ہسپتال مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی۔سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

جموں//نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے آج جولائی 2023ء مہینے کے لئے ہسپتال مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی ۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔گورنمنٹ ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زُمرے میں میڈیکل کالجوں میں پہلا درجہ نفسیاتی اَمراض ہسپتال جموںنے حاصل کیا ہے ۔ اِس کے بعد چھاتی اَمراض ہسپتال جموں ، گورنمنٹ لل دید ہسپتال سری نگر ، جی ایم سی راجوری اور ایس ایم جی ایس ہسپتال جموں کو درجہ حاصل ہوا ہے ۔اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ زُمرے میں گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں ، سری نگر نفسیاتی اَمراض ہسپتال ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر ، جی ایم سی ہندواڑہ اور جموں سپر سپیشلٹی ہسپتال شامل ہیں۔ضلع ہسپتالوں کے زُمرے میں پہلے نمبر پر ڈی ایچ بڈگام اور اِس کے بعد ڈی ایچ شوپیاں ، ڈی ایچ سانبہ ، ڈی ایچ گاندربل ، ڈی ایچ پلوامہ ، ڈی ایچ جے ایل این ایم سری نگر کا نمبر ہے ۔اِس زمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ایم سی سی ایچ اننت ناگ ، ڈی ایچ بڈگام ، ڈی ایچ بانڈی پورہ ، ڈی ایچ کولگام اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میں اوّل نمبر پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سیر نے حاصل کیا ہے ۔ اِس کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سوہنجنا ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کرالگنڈ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چوکی چورا اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بسوہلی نے حاصل کیا ہے ۔اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر درہال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تھانہ منڈی ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کالا کوٹ ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تریتھ اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر روہامہ شامل ہیں۔جے کے اِی ۔ سہج ( الیکٹرانِک سسٹم فار آٹومیشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے) پہل کا باضابطہ طور پر 4؍ نومبر 2022ء کو جشن صحت کے حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر کے ذریعے مختلف قسم کی سہولیات بشمول ٹریشری کیئر ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز، پرائمری ہیلتھ سینٹرز اور کچھ نئی قسم کے پبلک ہیلتھ سینٹروں کے لئے آغاز کیا گیا تھا۔ جے کے اِی ۔ سہج کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) ، آئوٹ بائونڈ کالنگ کے لئے 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اور مرکز ی حکومت ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ہسپتالوں کی درجہ بندی سہولیات کی مختلف زُمرے یعنی گورنمنٹ ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے لئے تفویض کی گئی ہے ۔ میڈیکل کالجوں ، ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور سینٹر ہیلتھ کمیونٹیوں کی درجہ بندی رجسٹریشن ، اِی ایم آر ( الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ) کی تبدیلی ، آئی پی ڈی مریضوں کی رجسٹریشن اور جے کے اِی۔ سہج کے پورٹل پر جولائی 2023ء مہینے کے لئے اَپ لوڈ کردہ مریضوں کے تاثرات کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ مشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔