river sucide

نور باغ سرینگر میں کمسن لڑکا دریاء میں ڈوب کر لقمہ اجل

پلوامہ میں ایک شخص کی مبینہ خود کشی ، ڈوڈہ میں سڑک حادثہ ایک شخص کی موت ایک زخمی

سرینگر//نور باغ سرینگر میں ایک کمسن لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ 12سالہ لڑکے کی لاش کو پانی سے نکال کو لواحقین کے حوالے کی گئی ہے ۔ ادھر پلوامہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔ اس بیچ ڈوڈا ضلع میں منگل کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے نورباغ علاقے میں منگل کی سہ پہر کو ایک نابالغ لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک 12 سالہ لڑکا جس کی شناخت منیر احمد کھانڈے ولد محمد مقبول کھانڈے ساکنہ نورباغ کے طور پر ہوئی ہے اپنے آبائی علاقے میں دریاء میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لڑکے کو نکال کر ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک شخص نے کوئی زہریلی شے نوش کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے بنورا علاقے میں یہ واقعہ سوموار کی شام کو پیش آیا جس کے نتیجے میں علاقے میں سنسنی کاماحول پھیل گیا ۔ ادھر پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ دریں اثنا ء ڈوڈا ضلع میں منگل کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اسار-بلند پور کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے ایک موڑ پر گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور حادثے کے دو متاثرین کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک کمل سنگھ (27) کو مردہ قرار دے دیا گیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ رنجیت سنگھ کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے ۔