اب ملک کیلئے مرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آزاد ،ہمیں اپنے ملک کیلئے جینے سے کوئی نہیں روک سکتا
سرینگر // نوجوان سے ہندوستان کو عظیم قوم بنانے کیلئے خود کو ملک کیلئے وقف کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اب ملک کیلئے مرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آزاد ہیں۔ لیکن، ہمیں اپنے ملک کیلئے جینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔سی این آئی کے مطابق گجرات کے شہر میں ’ترنگا یاترا‘کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کو ایک عظیم قوم بنانے کیلئے ’’آزادی کا امرت کال‘‘ کے 25 سال بھارت ماتا کیلئے وقف کردیں۔ امیت شاہ نے اس موقع پرہمیں اب ملک کیلئے مرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آزاد ہیںلیکن، ہمیں اپنے ملک کیلئے جینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر گجرات کے ایک کروڑ خاندانوں میں سے ہر ایک اپنے گھروں پر ترنگا لہرائے گا، تو پوری ریاست اور ملک ’’ترنگہ مئی‘‘ ہوجائے گی۔ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 سال (2022 سے) 15 اگست 2047 تک ’’آزادی کا امرت کال‘‘ کے طور پر منائیں اور اس کا استعمال ملک کو عظیم اور ہر شعبے میں نمبر 1 بنانے کیلئے کریں۔ یہ امرت کال‘‘ ہماری نوجوان نسل کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ جس طرح نوجوان نسل نے 90 سال تک ملک کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کی اور اسے استعمار کے طوق سے نجات دلائی، اسی طرح آج کی نوجوان نسل کو 2047 تک کے 25 سال بھارت ماتا کیلئے وقف کر کے ہندوستان کو عظیم بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 1857 اور 1947 کے درمیان 90 سال کی آزادی کی جدوجہد کے نتیجے میںہندوستان”جمہوریت کی ماںدنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر اپنا راستہ بنا رہا ہے۔لیکن میں نوجوانوں کو خاص طور پر بتانا چاہوں گا کہ ہماری آزادی کے پیچھے لاکھوں لوگوں کی قربانیاں ہیں۔










