سکینہ اِیتو نے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے اہل خانہ سے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے اہل خانہ سے ملاقات کی

بڈگام//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو نے آج لالپورہ بیروہ میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کی رہائش گاہ پر گئیں تاکہ حالیہ اننت ناگ دہشت گردانہ حملے کے دوران فرض کی ادائیگی اُن کی عظیم قربانی کے بعد سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی کا اِظہار کیا جا سکے۔وزیر موصوفہ کے ہمراہ ممبر اسمبلی بیروہ ڈاکٹر شفیع احمد وانی، رُکن اسمبلی خانصاحب سیف الدین بٹ، ممبر قانون ساز اسمبلی ٹنگمرگ فاروق احمد شاہ اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔وزیر سکینہ اِیتونے شہید ہیڈ کانسٹیبل کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہلِ خانہ سے دلی اظہارِ تعزیت کی۔اُننہوں نے اہلِ خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ کنبے کی فلاح و بہبود اور باوقار زِندگی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اِمداد اور فلاحی تعاون فراہم کیا جائے گا۔شہید کے اہل خانہ اور لواحقین نے وزیر کا اظہارتعزیت کرنے اور غم کی گھڑی میں حکومت کی جانب سے تعاون و یکجہتی کا اظہار کرنے پر کا شکریہ اَدا کیا۔