جموں//فِکی فلو جموں و کشمیر اور لداخ کے ایک وفد نے ، جس کی قیادت اس کی چئیر پرسن محترمہ ورشا بنسل اور سینئر وائس چئیر پرسن محترمہ روپیکا سہائے نے کی ، آج لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ وفد نے لفٹینٹ گورنر کو خواتین کی بااختیاری اور انٹر پرنیور شپ کے فروغ کیلئے فکی فلو کی آئیندہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا ۔










