Handicrafts Exhibition Noida

نوئیڈا اور اَمرتسر میں دستکاری نمائش شروع

سری نگر//ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم محکمہ کشمیر نے میلوں میں اَپنی شرکت کو جاری رکھتے ہوئے گریٹر نوئیڈا اور اَمرتسر میں دو نمائشوں کا آغاز کیا۔محکمہ نے ایچ جی ایچ اِنڈیا 2021ء ایکسپو اور اَمرتسر کے لئے وادی کے برآمد کنندگان ، یونٹ ہولڈروں اور کاریگروں کو نامزد کیا ہے اور یہ میلہ اِنڈیا ایکسپو سینٹرگریٹر نوئیڈادہلی این سی آر اور رنجیت ایونیو امرتسر میں ہے۔کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کے بعد پہلی بار گریٹر نوئیڈا اور امرتسر پہنچنے والے خریداروں کی شرکت کے پیش نظر میلوں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔گریٹر نوئیڈا میں کشمیر ہینڈی کرافٹس کی نمائش 3؍ دسمبر 2021ء تک جاری رہے گی اور توقع کی جاتی ہے کہ کشمیر کے شرکأ اَچھا کارو بار کریں گے ۔کشمیر کے خطے سے تیار کردہ دستکاری پشمینہ ، سوزنی لکڑی پر نقش و نگار ، کریول ، پیپر ماشی نمائش فروخت کے لئے پیش کی جائے گی۔ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لو م کشمیر محکمہ بھی دیگر مختلف میلوں جیسے دہلی ہاٹ ، اَمرتسر اور سورج کنڈ میلے میں دستکاروں ، کوآپریٹیو سو سائٹیوں اور یونٹ ہولڈروں کی شرکت کو سپانسر کر رہا ہے ۔ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لو م کشمیر محکمہ نے نومبر مہینے میں27 ؍نومبر کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے والے اِنڈیا اِنٹرنیشنل ٹریڈ میلے میں شرکت کے لئے 150 کاریگروں کو سپانسر کیا ہے۔سری نگر شہر کی یونیسکو کرافٹ سٹی کے طور پر نامزدگی کا جشن منانے کے لئے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر کے ڈائریکٹر محمود احمد شاہ نے اِنکشاف کیا کہ محکمہ نئی دہلی میں چار روزہ میگا ایونٹ کا بھی انعقاد کر رہا ہے جس کے بعد دلی ہاٹ میں نمائش اور سورج کنڈ میلے میں تھیم سٹیٹ کے طور پر شرکت کی جائے گی۔