نقلی بندوق کی نوک پر لوگوں لو لوٹنے والا گرہ بے نقاب

نقلی بندوق کی نوک پر لوگوں لو لوٹنے والا گرہ بے نقاب

بڈگام میں پولیس کے ہاتھوں4افراد گرفتارنقدی اورنقلی کلاشنکوف برآمد

سرینگر//جموں و کشمیر نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام ضلع میں بھتہ خوری کے ایک کیس کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے نقلی بندوق اورنقدی برآمد کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس کو اس سال 23 اگست کو روات پورہ کھاگ کے ایک شہری توصیف احمد بٹ کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اسے اور اس کے پڑوسی ثاقب احمد ڈار کو ایک دن پہلے شام کو گھر جاتے ہوئے کچھ نقاب پوش افراد نے روکا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہیں ہتھیار دکھا کر مارا پیٹا گیا، جبکہ بٹ سے 1لاکھ50ہزار روپے کی نقد رقم چھین لی گئی۔انہوں نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد کیس درج کیا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران، ایک مشتبہ شخص، جس کی شناخت فیروز احمد وانی، ساکن پیتھزانیگام کے طور پر کی گئی، کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران انہوںنے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ وانی کے انکشاف پر، اس کے دو ساتھیوں آصف احمد اہنگر، جو بونزانیگم کے رہنے والے ہیں، اور بلال احمد ملک پتھزانیگم کے رہنے والے ہیں، کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ان کے انکشاف پر ایک نقلی اے کے 47 رائفل، 33,300روپے نقدی باغ میں بنائے گئے شیڈ سے برآمد کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ ڈمی ہتھیار کارپینٹر عبدالمومن شاہ نے بنایا تھا، جو کہ پتھزانیگام کے باشندہ تھے، جسے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ترجمان نے مزید کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں متوقع ہیں۔