amit shah

نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ

سرینگر //جموں کے پونچھ ضلع میں فوجی گاڑی پر حملے میںملوث عسکریت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کیس کو مکمل طو رپر حل کیا جائے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک قومی انگریزی نیوز چینل سی این این نیوز 18کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ امیت شاہ نے پونچھ حملہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نریندر مودی حکومت نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور دہشت گردی کے دیگر معاملات کی طرح اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اس کو صد فیصدی حل کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ حملے میںملوث جو بھی ہونگے ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور ان کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا ’’پونچھ میں ہونے والے واقعے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے۔ اسی طرح،ہم اس کیس کو 100 فیصد حل کریں گے‘‘۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگرریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا،۔ انہوں نے کہا ’’بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے، غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے، معیشت کو بہتر کیا ہے، ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا ہے۔ اس کو ایسے الفاظ کہنے سے ووٹروں پر ضرور اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’’جب بھی کانگریس اس قسم کی زبان استعمال کرتی ہے، بی جے پی کے لیے لوگوں کی محبت بڑھ جاتی ہے‘‘۔