سری نگر//ناظم ماہی پروری نے ٹی آر سی سری نگر میں اَپنے دفتر کے چیمبر میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی تاکہ سال 2023-24ء کے لئے یوٹی ( کیپکس) اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) پروگراموں کے تحت منظور شدہ تمام کاموں کا جائزہ لیاجاسکے۔میٹنگ میں محکمہ کے تمام جوائنٹ ڈائریکٹروں ، چیف پروجیکٹ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسروں نے شرکت کی۔تمام اَفسروں کو تفصیلی ہدایات موصول ہوئیں کہ وہ اَپنے اَپنے دائرہ اِختیار میں پبلک ورکس( آر اینڈ بی ) ڈویژن کے ساتھ فوری طور پر کام کریں۔یہ مصروفیت ان ترقیاتی منصوبوں کے لئے ضروری ہے جو یاتو فی الحال جاری ہیں ، عمل درآمد کا اِنتظار کررہے ہیں ، یا جن کے لئے ضروری رسمی کاموں جیسے تخمینہ ، تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹوں( ڈی پی آر ) ، ٹینڈرنگ کے عمل اور کا م کی مختص کی تکمیل کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے عبوری مرحلے کی وجہ سے غیر ضروری تاخیر کے بغیر زمین پر عمل در آمد شروع کرنے کی ہدایت دی۔تمام جوائنٹ ڈائریکٹروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اَپنے اَپنے دائرہ اِختیار میں کاموں کی تکمیل کے عمل کی نگرانی کریں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فنڈز کے درست اِستعمال سے منصوبے مقررہ وقت کے اَندر مکمل ہوں۔ناظم ماہی پروری نے وزیر اعظم متسیہ سمپدایوجنا ( پی ایم ایم ایس وائی) اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) سکیموں کے تحت محکمہ سے اِس وقت عملائی جارہی مختلف مستفیدین پر مبنی سکیموں کا مکمل جائزہ لیا۔تمام اَفسروں کو ہداتی دی گئی کہ وہ موجودہ مالی برس کے لئے مقرر کردہ طبعی اور مالیاتی اہداف کو پہلے سے طے شدہ ٹائم فریم کے اَندر حاصل کرنے کے لئے اَپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔










