نائب وزیرا علیٰ نے کارکنوں کے روزگار اور سروس کی شرائط سے متعلق بِل پیش کی

سری نگر//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمارچودھری نے قانون ساز اسمبلی میں کارکنوں کے روزگار اور سروس کی شرائط سے متعلق ایک بِل پیش کی۔اُنہوںنے کہا، ’’میں ایک بِل پیش کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں تاکہ ُدکانوں اور اِداروں میں کارکنوں کے روزگار کے ضابطے اور دیگر سروس شرائط سے متعلق قوانین میں ترمیم اور ان کو مستحکم کیا جا سکے (2025کی قانون ساز اسمبلی بل نمبر 6 )۔ یہ بل پہلے ہی سرکاری گزٹ کے خصوصی شمارے میں شائع کیا جا چکا ہے۔‘‘