ممبئی،: محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کے روز مہاراشٹر، گوا اور کرناٹک میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے پیش نظر ’ریڈ الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے ۔ آئی ایم ڈی نے آج سے خاص طور پر ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں ’’شدید بارش‘‘کی پیش گوئی کی ہے ۔ وسطی مہاراشٹر کے کونکن اور گھاٹ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ جنوب مغربی مانسون پیر کے روز ممبئی اور پونے پہنچ گیا ہے ۔ آج 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج کے ساتھ آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے ۔ موسم کی اس صورتحال کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے شہریوں سے محتاط رہنے کو کہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 27 اور 30 مئی کے درمیان شمالی کرناٹک میں شدید بارش متوقع ہے ۔ تمل ناڈو میں مئی کے آخر تک گرج کے بارش، آسمانی بجلی اور طوفان جاری رہنے کی توقع ہے ۔










