مغربی بنگال ضلع ہگلی کے شہر بانسبیڑیا میں مقیم آئی ایم ہائی مدرسہ میں آل بانسبیڑیا اردو اسٹوڈینٹس کمیٹی کی جانب سے مورخہ 16 اکتوبر 2026 بروز جمعہ بوقت صبح 9 تا 10 بجے ایک شاندار و کامیاب اردو مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بانسبیڑیا کے مختلف تعلیمی درسگاہوں کے درجہ نہم تا دو از دہم کے طلباء نے شرکت فرماکر مقابلہ کو کامیاب بنایا ۔ مقابلہ دو گروپ پر مشتمل تھا ۔ ہر گروپ سے یوم اردو یعنی 9 نومبر 2026 کو ٹاپ تین کو انعامات سے نوازا جائیگا انشاء اللہ ۔ آج کا یہ مقابلہ “ڈاکٹر اقبال کی شاعری میں حب الوطنی کے عناصر”، “اردو زبان و ادب کا مستقبل”، “اردو زبان کی ترقی میں شعراء و ادباء کا کردار”، “ہندی فلموں میں اردو کا استعمال”، “روزمرہ کی زندگی میں اردو کی اہمیت”، “اردو کی ترقی میں ہماری ذمّہ داریاں”، “ضلع ہگلی میں حاجی محمد محسن کی قومی خدمات” جیسی عنوانات پر مبنی تھا ۔ اس مقابلہ کو کامیاب بنانے والوں میں طاہر حسین (WBCS)، ماسٹر عبدالحق(اسسٹنٹ ہیڈماسٹر, آئی ایم ہائی مدرسہ)، ماسٹر انیس اعظمی، شاعر و سماجی کارکن ریاض آرزو، ماسٹر محمد خالق، ماسٹر منا انصاری، ماسٹر ابوالکلام انصاری، ماسٹر محمد مسلم، ماسٹر محمد منصور( سینئر) و ماسٹر محمد منصور (جونئیر) شامل ہیں جن کی لگن، محنت و کاوشوں سے یہ پروگرم کامیاب ہوا۔










