سری نگر//سیکرٹری محکمہ پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈاکٹر اویس احمد کی صدارت میں ڈائریکٹور یٹ بمنہ سری نگر کے کانفرنس ہال میں ڈائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جموں و کشمیرکی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جموں و کشمیرآشو گپتا نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی، اسے سونپے گئے کاموں اور اَب تک کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دِی۔میٹنگ میں ریجنل ڈائریکٹرز، جوائنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی جبکہ جموں میں موجود شرکانے ٔ بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔ اِنتظامی سیکرٹری نے تمام اَفسران اور ماتحت عملے کی جانب سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مطلوبہ نتائج بالخصوص ڈائریکٹوریٹ کو سونپے گئے تشخیصی مطالعات اور سروے کے سلسلے میں حاصل کئے جا سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں ڈیٹا ہارمونائزیشن فریم ورک کی مؤثر عمل آوری پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔ اِس سلسلے میں اُنہوں نے محکموں سے موصول ہونے والے ڈیٹا سیٹس کی جانچ پڑتال میں فعال طرزِ عمل اِختیار کرنے اور اس کے بعد میٹا ڈیٹا کے منظم تجزیے کی ہدایت دی۔مزید برآں، اِنتظامی سیکرٹری نے جدید ڈیٹا اینالیٹکس طریقوں کو مربوط کرنے اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی اور پالیسی سپورٹ کے لئے ڈائریکٹوریٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے متعلقہ سافٹ ویئر ٹولز کو اَپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے سروس ممبران کی ان کے جاب پروفائلز کے مطابق صلاحیت سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ شماریاتی کام کے اُُبھرتے ہوئے شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جا سکے۔میٹنگ کا اِختتام تمام متعلقہ اَفسران کو مطلوبہ معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے اور یونین ٹیریٹری میں سرکاری ڈیٹاکے معیار، موازنہ اور معیار کو بڑھانے کے لئے اِجتماعی طور پر کام کرنے کی ہدایات کے ساتھ ہوا۔










