رام بن میں اینو گاڑی گہری کھائی میں جاگری سرینگر کا ڈارئیور جاں بحق

منگیر کٹھوعہ دیر رات اور بمنہ سر ینگرمیں دن کو سڑک حادثات

سری نگر//صوبہ جموں کٹھوعہ ضلع میں بدھ کو رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے3، افراد ہلاک ہوگئے ۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کورات دیر گئے ضلع کٹھوعہ کے منگیر علاقے میں کاربنی کے قریب ایک نجی گاڑی سڑک سے پھسلنے کے بعد300 فٹ سے زیادہ گہرے سیوا نالے میں جاگری۔پولیس نے بتایاکہ حادثے کے وقت گاڑی میں 5افراد سوار تھے ۔انہوںنے مزید بتایاکہ اس خطرناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد موت کی نیندسوگئے جبکہ حادثے میں خاندان کے2دیگر افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ خاندان کے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بنی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے بچایا۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو کٹھوعہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔اس دوران سری نگر کے بتہ مالو علاقے میں جمعرات کوایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJk01M-0339بمنہ چوک اورایک ایل پی جی ٹرک زیر نمبر JK09B-4868کے درمیان ٹکر ہوئی ،جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا جسے جے وی سی بمنہ لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔