ملک گیر سطح کی 4 اعلیٰ ترین خدمات کی کل3411 اسامیاں

IASکی1365 ،IPS کی703،IFS کی 1042اورIRSکی301اسامیاں شامل

سری نگر//ملک میں اعلیٰ ترین سیول اورپولیس سروسزمیں خالی اسامیوں کی کل تعداد2068 ہے ،جن میںIASکی1365 اور IPS کی703 آسامیاں شامل ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت برائے پرسنل جتیندر سنگھ نے ایک تحریری جواب میں جمعرات کوراجیہ سبھا میں دی۔انہوںنے کہاکہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS) میں1365 اور انڈین پولیس سروس (IPS) میں703 آسامیاں ہیں۔جتیندر سنگھ نے کہاکہ ان کے علاوہ، انڈین فاریسٹ سروس (IFS) کی 1042 اور انڈین ریونیو سروس (IRS) میں 301 آسامیاں موجود ہیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے پرسنل جتیندر سنگھ نے کہاکہ اسامیوں کا ہونا اور بھرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ مرکزی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ خالی آسامیوں کو تیزی سے پْر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) ہر سال IAS، IPS، IFS اور IRSسمیت سول سروسز میں براہ راست بھرتی کی بنیاد پر آسامیوں کو پْر کرنے کے لیے سول سروسز امتحانات (CSE) کا انعقاد کرتا ہے۔موصوف مرکزی وزیر نے کہاکہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس پروموشن کوٹہ میں خالی آسامیوں کو پْر کرنے کے لئے، یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے ریاستی حکومتوں کیساتھ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگیں ہوتی ہیں۔ڈاکٹرجتندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے سول سروسز امتحانات) (CSE کے ذریعے CSE-2022تک IAS افسران کی سالانہ تعداد 180 تک بڑھا دی ہے۔انہوںنے مزید کہاکہCSE کے ذریعے کی مقدارCSE-2022 سے بڑھا کر200 کر دی گئی ہے۔ 2022 میں IFS کی تعداد کو بڑھا کر150 کر دیا گیا ہے۔ محکمہ محصولات نے CSE-2023کے ذریعے پْر کرنے کیلئے301 اسامیوں کی اطلاع دی ہے۔