سرینگر//وزیراعظم نریندر مودی نے منڈی میں نوجوانوں کی ایک ریلی سے ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب کرانا ہمیشہ بی جے پی کی اولین ترجیح رہی ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اینڈی ایسرکار نے مختلف اقدامات کئے ہیں، جن کا مقصد ہماری یوواشکتی کو بااختیار بنانا ہے۔ وہ ہماچل پردیش کے منڈی ضلعے میں منعقدہ یووا وجے سنکلپریلی سے ورچوئل طریقے سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ہماچل پردیش میں قومی شاہراہوں کے لئے 14 ہزار کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور سرحدی علاقوں کے نزدیک ترقی پذیر گاؤں میں Rope-way کی سہولت بھی شروع کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں درج فہرست قبیلوں کی فہرست میں Hatti برادریکو شامل کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بھارت کی آزادی کی بات ہماچل پردیش کے نوجوانوں کی دین کے لئے اْن کی ستائش کی۔










