جیل سے چھوٹے گئے بالائی ورکرکے ٹخنوں پر جی ایس ٹریکر نصب کیاگیا
سرینگر//جیلوں سے رہا ہونے والے افراد پرنظر گزار رکھنے کے لئے جموںو کشمیر پولیس نے ملک میں پہلی بار امریکہ ساوتھ افریقہ رطانیہ، آسٹریلیاں کی طرح جی ایس ٹریکر لگانے کاسلسلہ شروع کیا۔ جیل سے رہائی پانے والے حزب کے بالائی ورکر کوجی ایس ٹریکر کے زمرے میں لایاگیا ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق جموںو کشمیر پولیس نے ملک میں پہلی بار ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افرادکوضمانت ملنے کے بعد ان پر نظرگزر رکھنے کے لئے الیکٹرانک اٰلاجی ایس ٹریکرلگانے کاسلسلہ شروع کیااسطرح کی کارروائی مغربی اور یورپی ممالک میں عمل میں لائی جاتی تھی۔ امریکہ ،برطانیہ ،نیوزلینڈ ،آسٹریلیاں ،جاپان میں ملک دشمن یاحساس نوعیت کے کیسوں میں مطلوب افرادکواگرعدالتوں سے ضمانت پررہاکرنے کے احکامات صادرکئے جاتے ہیں تو ان پرجی ایس ٹریکرلگائے جاتے ہیں اب ملک میں جموں وکشمیر پولیس نے اس الاٰ کوجیلوں سے رہاپانے والے افراد کے ٹخنوں پرلگاناشروع کردیاہے اس الاٰ سے جموںو کشمیرپولیس کو مزکوہ شخص کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل ہوتی ہے کہ وہ کن سے ملا کہاںگیا او ر کس کارکردگی کامظاہراہ کررہاہے ۔ملک میں پارلیمانی داخلہ اسٹیڈنگ کمیٹی نے جیلوں سے ر ہاپانے والے ایسے افراد جوضمانت پراگررہاکئے جائے اور انتہائی مطلوب ہوجی ایس ٹریکرلگانے کی سفارش کی تھی ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جی ایس ٹریکر لگانے کے فیصلے کومنظوری ملنے کے بعدجموں وکشمیر پولیس نے پہلی بارملک میں اسطرح کی کارروائی عمل میں لائی اگرچہ کئی سیاسی سماجی اور حقوق البشرکی تنظیموں نے جیلوں سے رہاپانے والے افرادکو جی ایس ٹریکر کے زمرے میں لانے پرفکروتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہ حقوق البشر کی پامالی ہے او رایک انسان کی ذاتی زندگی میں براہی راست مداخلت کے مترادف ہے ۔جموںو کشمیرپولیس نے غلام محمدبٹ نامی حزب المجاہدین کے مددگار کوعدالت کی جانب سے ضمانت پررہاکرنے کے احکامات صادرہونے کے بعد اسکے ٹخنوں پرجی ایس ٹریکر نصب کیاہے تاکہ مزکورہ شخص کے بارے میں تمام ترتفصیلات آسانی کے ساتھ حاصل کیے جاسکے ۔










