جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے عوام کو مبارک بادپیش کی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ یہ تہوار موسم بہار کے آغاز کی طرف اِشارہ کرتا ہے اور ہماراملک کے ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتا ہے ۔مشیر نے کہا،’’ ہولی رنگوں میں خوشی منانے کا ایک موقعہ ہے اور یہ ہماری قوم کے اِتحاد ، ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کے جذبے کی علامت ہے۔‘‘مشیر موصوف نے پورے جموںوکشمیر کے اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔










