سرینگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو یہاں راج بھون میں مسلح افواج کے یوم پرچم کے موقع پر مسلح افواج کے بہادر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور دفاعی افواج اور ان کے اہل خانہ کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ہماری مسلح افواج کے اہلکار بہادری کے اعلیٰ ترین معیارات قائم کرتے رہتے ہیں۔ ان کا ناقابل تسخیر جذبہ پوری قوم کو ہر ایک دن عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدمی سے جاری رکھنے کی ترغیب دیتا ہے،‘‘ کشمیر نیوز سروس کے مطابقجموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم پرچم (فلیگ ڈے) کے موقع پر منگل کے روز مسلح افواج کو شاندار خراج پیش کرتے ہوئے ان کے لئے اظہار ممونیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا نا قابل تسخیر جذبہ پوری قوم کو عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے آرمڈ فورسز فلگ ڈے فنڈ کے لئے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی۔موصوف نے باتوں کا اظہار اپنے ایک ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا: ’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر میں ممونیت کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج کی بہادری اور ملک کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہماری مسلح افواج تواتر کے ساتھ بہادری کے اعلیٰ معیارات قائم کر رہے ہیں ان کے ناقابل تسخیر جذبہ قوم ہر روز عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے‘۔مسٹر سنہا نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قوم کے دفاع کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے سابق فوجی جوانوں اور ان کے اہلخانہ کی بہبودی کے لئے آرمڈ فورسز فلگ ڈے فنڈ کے لئے دل کھول کر مدد کریں۔اس دن کو یادگار بنانے کے لیے، ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ شان نے لیفٹیننٹ گورنر کی جیکٹ پر مسلح افواج کا جھنڈا لگایا۔اس موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اپنا حصہ ڈالا اور تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ڈیفنس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سابق فوجیوں اور قوم کے دفاع میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کے لیے ایک مناسب خراج تحسین ہوگا۔”بعد ازاں، سینک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے لیفٹیننٹ گورنر کو سابق فوجیوں، ویر ناریوں، ان کے زیر کفالت افراد اور مسلح افواج کے خدمت کرنے والے اہلکاروں کی بہبود کے لیے محکمہ کی طرف سے شروع کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیالیفٹیننٹ گورنر نے سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے۔اس موقع پر چیف سکریٹری ارون کمار مہتا اور ہوم سکریٹری شالین کابرا موجود تھے۔بعد ازاں انہوں نے موصوف لیفٹیننٹ گورنر کو محکمے کی طرف سے سابق فوجی جوانوں، ویر ناریوں، ان کے زیر کفالت افراد اور سروس کر رہے فوجی جوانوں کی بہبودی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔قابل ذکر ہے کہ ملک میں سال 7دسمبر 1949سے ہر سال ’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے‘ یا ’فلیگ ڈے آف انڈیا‘ منایا جا تا ہے۔










