مرکزی سالانہ بجٹ کیلئے لوگوں سے آراء بھیجنے کی ہدایت ۔ مرکزی وزیر خزانہ

دس دسمبرتک بجٹ کیلئے تجاویز پہنچ جانی چاہئے ۔ سرمائی اجلاس میں پری بجٹ پیش کی جائے گی

سرینگر//وزارت خزانہ نے مرکزی بجٹ کے لیے لوگوں سے 10 دسمبر تک اپنی تجویزیں بھیجنے کے لیے کہا۔ اس ضمن میں سرمائی پارلیمانی اجلاس میں پری بجٹ بل پیش کی جارہی ہے تاکہ اس پرایوان میں بحث کیا جاسکے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزارت خزانہ نے مالی سال 2023-24 کے مرکزی بجٹ کیلئے لوگوں سے 10 دسمبر تک اپنی تجویزیں بھیجنے کے لیے کہا ہے۔ ‘mygov.in پر پوسٹ کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ جَن بھاگیداریکے جذبے کو بڑھاوا دینے کی خاطر سرکار ہرسال لوگوں سے تجویزیں طلب کرتی ہے، تاکہ بجٹتیار کرنے کے عمل کو سب کی شمولیت والا بنایا جاسکے۔اِس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی تجویزیں اور خیالات شاملکرکے بھارت کو جامع ترقی کے ساتھ بڑی عالمی اقتصادی قوت بنانے میں مدد ملے گی۔