سرینگر ، بڈگام اور اننت ناگ میں سی آئی کے کی چھاپہ مار کارروائیاں اور تلاشیاں
سرینگر / این این بی // غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں کاو ¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کشمیر کے وادی کے مختلف علاقوں میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیتے ہوئے تلاشیاں لی ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق کاو ¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔ یہ کارروائیاں پولیس اسٹیشن سی آئی کے میں درج ایف آئی آر نمبر 07/2023کے سلسلے میں کی گئیں، جس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے) سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سی آئی کے کی ٹیموں نے سری نگر، بڈگام اور اننت ناگ اضلاع میں مختلف رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔ سری نگر میں سی آئی کے نے ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی کارروائی انجام دی۔ حکام کے مطابق متعلقہ شخص گریجویٹ ہے۔حکام کے مطابق مذکورہ مقدمے میں دفعہ 153-Aاور 505 آئی پی سی کے علاوہ یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت کی گئی ہیں۔ کارروائی کے دوران متعلقہ مکان اور دیگر مقامات پر دستیاب مواد اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی والدہ کو 29 اپریل 2025کو پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا اور وہ اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں۔ادھر بڈگام ضلع میں بھی سی آئی کے کی ایک ٹیم نے مقامی پولیس کی معاونت سے ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ رپورٹ کے مطابق خبر فائل کیے جانے تک مکان میں تلاشی کارروائی جاری تھی، جبکہ کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی تھیں۔اس سے قبل دن کے دوران سی آئی کے نے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں دو رہائشی مکانا ت پر بھی تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ اس کے علاوہ مٹن کے ایک گاو ¿ں میں بھی سی آئی کے ٹیم نے کارروائی کی۔ ان کارروائیوں کے دوران مقامی پولیس اور محکمہ مال کے اہلکاروں نے بھی ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا۔ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر کی جانے والی ان کارروائیوں کا تعلق اسی ایف آئی آر نمبر 07/2023سے ہے۔ تاہم، چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کسی گرفتاری یا ضبطی کے بارے میں فوری طور پر کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔










