آئینی اور انتخابی طریقہ کار کے تحت آئندہ کارروائی کی راہ ہموار ہوگی
سرینگر / / این این بی // لوک سبھا اسپیکر نے سرینگر لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی سرینگر پارلیمانی نشست باضابطہ طور پر خالی ہوگئی ہے۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق سرینگر لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی لوک سبھا میں ان کی رکنیت 3 نومبر سے ختم ہوگئی ہے۔ ان کے استعفے کی منظوری کے بعد سرینگر پارلیمانی نشست باضابطہ طور پر خالی ہوگئی ہے۔لوک سبھا سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن، جو 5نومبر 2026کو گزٹ میں شائع ہوا، میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے سرینگر پارلیمانی حلقے سے منتخب رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے لوک سبھا کی اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لوک سبھا اسپیکر نے ان کا استعفیٰ 3 نومبر 2026 سے مو ¿ثر ہونے کے ساتھ قبول کرلیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں استعفے کی منظوری کی تاریخ اور اس کے نفاذ کے حوالے سے واضح طور پر تفصیلات درج کی گئی ہیں۔استعفیٰ منظور ہونے کے بعد سری نگر لوک سبھا نشست اب باضابطہ طور پر خالی ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں آئینی اور انتخابی طریقہ کار کے تحت آئندہ کارروائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ خالی ہونے والی پارلیمانی نشست پر آئندہ انتخاب سے متعلق فیصلہ متعلقہ آئینی و قانونی ضابطوں کے تحت کیا جائے گا۔آغا سید روح اللہ مہدی کے استعفے کی منظوری کو جموں و کشمیر کی سیاست، بالخصوص سری نگر پارلیمانی حلقے کے حوالے سے ایک اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔










