dooran

مرکزی جی ایس ٹی اور آئی ٹی محکمے کا کشمیراَضلاع میں مشترکہ پروگراموں کا اِنعقاد

سری نگر//مرکزی وزارتِ خزانہ کے رَسائی پہل کے ایک حصے کے طور پر مرکزی جی ایس ٹی اور اِنکم ٹیکس محکموں نے کولگام ، شوپیان ، اننت ناگ او رکپواڑہ اَضلاع میں مشترکہ پروگراموں کا اِنعقاد کیا۔اِس اِقدام کا مقصد چھوٹی اور درمیانی صنعت کے نمائندوں ، کاروباری پیشہ ور اَفراد ، مقامی کاروباری اِداروں او راَنجمنوں ، سٹارٹ اَپس ، خواتین اَنٹرپرینیوروں اور دیگر اَفراد تک پہنچنا ہے تاکہ بجٹ کی توقعات اور دیگر خواہشات پر حاصل کی جاسکے۔پروگراموں میں تمام شراکت داروں کی پُر جوش شرکت دیکھنے کو ملی۔جوائنٹ کمشنر جی ایس ٹی وویک گپتا نے جی ایس ٹی کے بارے میں ایک مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء میں جی ایس ٹی کا رول آئوٹ ایک بڑی اِصلاحات تھی جس میں ٹیکسوں کے اَثرات کو کم کیا گیا تھا۔اِس پہل کے تحت بہت سے ریاستی اور مرکزی ٹیکس ( سی ایکس ڈیوٹی ، ایس ٹی ، وی اے ٹی ،پرچیز، اَنٹری ٹیکس لکشری ٹیکس وغیرہ)ایک ٹیکس یعنی جی ایس ٹی میں شامل ہو گئے ہیں اور اَب یہ وَن نیشن وَن ٹیکس ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یکساں شرح پر سامان یا خدمات کی فراہمی پر عائد کیا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بُنیادی اِستعمال کے لئے درکار اشیاء جیسے اناج ، نمک ، گڑ ، سبزیاں ، پھل او رمتعلقہ اشیاء کے لئے جی ایس ٹی کی شرحیں صفر یا کم ہیں۔ شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی ٹیکس اَفسران کی طرف سے ٹیکس دہندگان کو بھیجے جانے والے ہر مواصلت میں دستاویزی شناختی نمبر ( ڈی آئی این) سے تیار کردہ نظام موجود ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر دانش اِندر سنگھ گِل ، اسسٹنٹ کمشنران اَمندیپ تلوار اور رویکیش ترپاٹھی نے جی ایس ٹی کے مختلف پہلوئوں جیسے کمپوزیشن لیوی سکیم، اِی انوائسنگ ، ایم ایس ایم اِی کے لئے فوائد ، ایمنسٹی سکیم، تعمیر میں نرمی ، بجٹ سپورٹ سکیم اور کووِڈ ریلیف کے اقدمات کی وضاحت کی۔اُنہوں نے تجارت کے ساتھ رابطے کی تفصیلات اور سی بی آئی سی کی ویب سائٹ کا مفید لنک بھی شیئر کیا۔بعد میں تاجروں کو جی ایس ٹی اِصلاحات کے حوالے سے اَپنی شکایات اور مطالبات کے اِظہارکرنے کے لئے مد عو کیا گیا۔تجارتی اَنجمنوں نے جی ایس ٹی پورٹل پر مختلف ریٹرن داخل کرنے میں درپیش مشکلات جیسے اَپنے خدشات کا اَظہار کیا اور جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کے بارے میں مزید بیداری پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی جس میں لوگوں کو ٹی ڈی ایس، جی ایس ٹی ریٹرن، آئی ٹی ریٹرن وغیرہ کے بارے میں سکھایا جائے۔جوائنٹ کمشنر سی بی ڈی ٹی راجیو گبگوترا نے تاجروں کو اِنکم ٹیکس کی مختلف اِصلاحات جیسے اِنکم ٹیکس گوشواروں کی فیس لیس تشخیص ، اِنکم ٹیکس پورٹل کو مزید صارف دوست بنانے کے لئے نئے فارمیٹ کا تعارف اور متعدد دیگر متعلقہ اِقدامات سے آگا ہ کیا۔اُنہوں نے ٹی ڈی ایس ، آئی ٹی ریٹرن فائل کرنے کے حوالے سے شرکأ کی شکایات کا بھی اَزالہ کیا۔ ٹریڈ ایسو سی ایشن نے مرکزی وزیر خزانہ کا شکریہ اَدا کیا کہ انہوں نے ہمیں جی ایس ٹی اِصلاحات اور اِنکم ٹیکس سے متعلق مسائل کے بارے میں اَپنے خدشات اور مطالبات کا اِظہا رکرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہیں۔