After 12 years, the Skill Development Department promoted 54 officers

محکمہ سکل ڈیولپمنٹ نے 12برس بعد 54 اَفسران کو ترقیوں سے سرفراز کیا

ملازمین نے لیفٹیننٹ گورنر، چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹراَصغر سامون کا شکریہ اَدا کیا

جموں//سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے 12برس کے وقفے کے بعد 54اَفسران کو ترقیوں کے احکامات صادرکئے۔پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق جن اَفسران کو ترقی دی گئی ہے ۔ان میں مختلف سٹریمز کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹوں ، لیکچررروں اور ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ اَفسران شامل ہیںجو تین الگ الگ اَحکامات میں جاری کئے گئے ہیں جن میں نمبر95-(JK) DSD of 2021،96-(JK) DSD of 2021اور97-(JK) DSD of 2021 بتاریخ 14-12-2021ہے۔سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران اور ملازمین نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سامون کی اَنتھک کوششوں کے لئے ان کی محکمہ کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے سراہا۔ملازمین نے لیفٹیننٹ منوج سِنہا اورچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کا بھی شکر یہ اَدا کیا۔