Income Tax Department meets Taxpayers & Youth of Ganderbal

محکمہ اِنکم ٹیکس نے بڈگام اور گاندربل کے ٹیکس دہندگان اور نوجوانوں سے ملاقات کی

سری نگر//جموں وکشمیر اور لداخ یوٹیوں میں اَپنے رَسائی پروگراموں کے سلسلے میں ٹیکس دہندگان کی بیداری مہم ، ’’ ملاقات ‘‘ کو پرنسپل کمشنر اِنکم ٹیکس کی رہنمائی میں صوبہ کشمیر کے بڈگام او رگاندربل اَضلاع میں جاری رکھی گئی۔ایم پی سنگھ جو جموںوکشمیر او رلداخ میں محکمہ اِنکم ٹیکس کے سربراہ ہیں۔اِس کاررِوائی کی صدارت جوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس سری نگر راجیو کما رگبگوترا ضلع بڈگام میں اور اسسٹنٹ کمشنر اِنکم ٹیکس سری نگر شریمتی ابھیشری ضلع گاندر بل میں نے کی ۔اِس موقعہ پر پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا اوراے ڈی ڈی سی مظفر احمد پیر اور سی جی ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران گاندربل بھی موجود تھے۔ دونوں پروگراموں میں مقامی نوجوانوں ، تاجر برادری ، فروٹ گروئورس ، چھوٹے دُکانداروں اور تاجروںکے نمائندوںاور سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راجیو نے ٹیکس دہندگان میں اِنکم ٹیکس سلیب کی شرح کے بارے میں بیداری پھیلانے ،تاجروں کو اِنکم ٹیکس کی فرضی ٹیکسیشن سکیم کے مختلف حصوں کے بارے میں مطلع کیا جو اکائونٹس کے آڈِٹ کئے بغیر اور اکائونٹس کی کتابوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت کے بغیر ریٹرن فائل کرنے کی سہولیت فراہم کرتے ہیں۔شریمتی ابھیشری نے سامعین پر زور دیا اور حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ ایمانداری اور قابل فخر ٹیکس دہندگان کے طور پر نیشن بلڈنگ کے کام میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔دَونوں بیداری پروگراموں میں مقامی لوگوں کی حوصلہ اَفزائی کرنے پر زور دیا گیا کہ وہ اَپنا ٹیکس مستعدی سے اَدا کریں کیوں کہ ٹیکس کی وصولیس سے ہی سماجی و اِقتصادی ترقی ہوتی ہے ۔گاندربل کے ایک مقامی نوجوان عادل نے اِنکم ٹیکس اور جی ایس ٹی قوانین کی پیچیدہ نوعیت کے بارے میں تشویش کا اِظہار کیا۔دونوں اَضلاع کے مقامی لوگوں نے متفقہ طور پر درخواست کی کہ ان کے ضلع میں بڑے پیمانے پر بیداری اور تعلیمی کیمپ لگائے جائیں تاکہ عوام کو اِس کے بارے میں آگا ہ کیا جاسکے۔دونوں محکموں نے مقامی لوگوں کو یقین دِلایا کہ وہ بہترین ٹیکس دہندگان کی خدمات کے لئے پُر عزم ہیں اور نئے شفاف اور جواب دہ ٹیکس نظام کے تحت اَب کسی قسم کی ہراساں کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔مرکزی بجٹ کے حوالے سے، مقامی لوگوں نے اپنے اپنے اضلاع کی ترقی پر مرکوز اپنے خیالات اور تجاویز دئیے۔ گاندربل سے تعلق رکھنے والے منظور نے گاندربل میں مقامی باغبانی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے سیب، انگور اور چیری کی پیداوار کے لئے بڑی تعداد میں کولڈ سٹوریج کی سہولیات قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گاندربل کے ایک مقامی تاجر بلال شاہ نے ضلع کے نوجوان تاجروں کے لئے سہولیت فراہم کرنے کی درخواست کی۔ بڈگام میں مقامی لوگوں نے بہتر اِنٹرنیٹ کنکٹوٹی اور بڈگام کی صنعت کاری پر توجہ بڑھانے کی درخواست کی۔مجموعی طور پر اِنتہائی نتیجہ خیز اور تفصیلی اِستفساری سیشن تھا جہاں گاندربل او ربڈگام کے مقامی لوگوں کے اَپنے خیالات کا اظہار کیا۔ افسران نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ محکمہ انکم ٹیکس جموں و کشمیر کی ترقی میں ایک شراکت دار ہے اور راجباغ میں ان کے نئے اِفتتاح شدہ دفتر، ’’دی چنار‘‘ کے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔