سری نگر / /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے رکشا بندھن کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں کہا،’’میں رکشا بندھن کے موقعہ پر سب کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوںکے درمیان منفرد رشتے کا جشن ہے۔ راکھی کا پوتر دھاگا محبت،پیار، شفقت اور باہمی اعتماد کی علامت ہے۔یہ تہوار معاشرے کے ہر طبقے میں اِتحاد و بھائی چارے کے رِشتوں کو مزید مضبوط کرے اور آپس میں محبت اور ہم آہنگی کے جذبے کو تقویت بخشے۔‘‘










