لیفٹیننٹ گورنر نے ہائیر کمانڈ کورس۔52 کے اَفسروں کے ساتھ بات چیت کی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں ہائیر کمانڈ کورس ۔52کے اَفسروں کے ساتھ بات چیت کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے آرمی وار کالج کے اَفسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا اور جموںوکشمیر یوٹی کی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے عام آدمی کی ضروریات کو پورا کرنے ، صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے پالیسی اَقدامات اور اِدارہ جاتی اِصلاحات کے نئے اِدارہ جاتی اِنتظامات کا بھی اشتراک کیا۔اِس موقعہ پرآرمی وار کالج کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے ، فیکلٹی ممبران اور سیکورٹی فورسز کے سینئر اَفسران موجود تھے۔