جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں پبلک سیکٹر کے بینکوں ، اِنتظامی محکموں اور دیگر مالیاتی اِداروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ میٹنگ میںممکنہ کاروباری اَفراد کو بغیر کسی رُکاوٹ کے قرضے اور دیگر سرکاری سکیموں کی سیچوریشن کے بارے میں دی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائی پر سراہنا کی جس کا مقصد معاشرے کے خواہشمند افراد کے خوابوں کو پورا کرنا ہے۔اُنہوں نے پبلک سیکٹر کے بینکوں اور دیگر مالیاتی اِداروں کو ہدایت دی کہ حکومتی فوائد براہِ راست لوگوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے اَقدامات کریں اور ممکنہ کاروباری اَفراد ، کسانوں ، ایس ایچ جیز اور دیہی ترقی کے لئے قرض دینے پر زیادہ زور دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ بینکنگ سیکٹر جموںوکشمیر کی بڑھتی ہوئی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور عام آدمی ، کسانوں ، صنعتوں ، ایس ایچ جیز او رنوجوان کاروباریوں کی سہولیت کے لئے اِجتماعی کوششیں کی جانی چاہئیں ۔ بینکوں کو تمام فلیگ شپ سکیموں کے اِستفادہ کنند گان تک پہنچنے میں حکومت کی کوششوں میں تعاون اور تکمیل کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم اور مائی ٹائون مائی پرائیڈ پروگراموںکے دوران جموںوکشمیر بینک نے حال ہی میں 75,000نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کرنے میں 90فیصد کا بڑا حصہ یقینی بنایا جب کہ دیگر بینکوں نے محض 10فیصد اَدا کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ،’’ اِس صورتحال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ تمام بینکوں کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں ، خواتین او رمعاشرے کے پسماندہ طبقوں کے لوگوں میں کاروبار کو فروغ دینے کے لئے قرضے میں اِضافہ کریں۔‘‘اُنہوں نے کسان کریڈٹ کارڈ کے فوائد کو تمام اہل کسانوں تک پہنچانے کے لئے حاصل کی گئی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ بینکوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آر بی آئی کے ڈیلیوری چینلز کی پیروی کریں اور جون 2023ء تک کے سی سی کھاتہ داروں کو سمارٹ کارڈوں کی تقسیم مکمل کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے بینکوں کو درکار پروجیکٹ رِپورٹ تیار کرنے میں کسانوں کی مدد او ررہنمائی پر زوردیا ۔لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ اُنہوںنے مختلف شعبوں کی ضروریات کو سمجھنے کے لئے مشن یوتھ اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ ضلعی سطح پر باقاعدہ میٹنگیں منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔چیئر کو آنے والے ’سٹیزن پورٹل فار گورنمنٹ سپانسرڈ سکیمز ‘ کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔ جلد ہی شروع ہونے والا پورٹل جو جموںوکشمیر بینک سے تیار کیا گیا ہے اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ جموںوکشمیر میں کام کرنے والے تمام بینک بغیر کسی رُکاوٹ کے سرکاری سکیموں کے تمام فوائد اہل اِستفادہ کنند گان تک پہنچائیں۔یہ پورٹل ایک شہری کو او ٹی پی توثیق سے حکومت کے زیر اہتمام سکیموں کے لئے براہِ راست آن لائن درخواست دینے کے قابل بنائے گا اور اِس کی درخواست کی صورتحال آن لائن چیک کرے گا۔یہ ایک مربوط ورک فلو میں شہریوں کی درخواستوں کو مناسب محکموں اور ٹیموں کو بھیجے گا/ روٹ کرے گا اور محکموں اور ٹیموں کو ان درخواستوں کو پروسیس کرنے اور متعلقہ مالیاتی ایجنسیوں کو بھیجنے / روٹ کرنے کے قابل بنائے گا۔میٹنگ میں انہیں مزید جانکاری دی گئی کہ مالیاتی ایجنسیاں ان درخواستوں کی پوسٹ پروسسنگ کے لئے اسٹیٹس کو اَپ ڈیٹ کرسکتی ہیں۔ یہ ایم آئی ایس اور رِپورٹنگ ڈیش بورڈ بنانے میں بھی سہولیت فراہم کرے گا ۔تمام سکیموں او ردیگر پورٹلوں کو ایک پلیٹ فارم پر ضم کرنے او رپورٹل کو زیادہ اِنٹرا یکٹیو، کثیر لسانی او رشکایتی ازالے طریقہ کار کا ایک ماڈیول رکھنے کے اِمکانات تلاش کرنے کے لئے ہدایات دی گئیں۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، ایم ڈی او رسی اِی او جے اینڈ کے بینک بلدیو پرکاش ، اِنتظامی سیکرٹریز ، یوٹی میں کام کرنے والے کئی بینکوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔










