Lt Governor Manoj Sinha addressed the foundation day celebration of Cluster University, Jammu.

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے راستوں کو چوڑا کرنے کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور بارڈر روڈ ز آرگنائزیشن کے اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورد کے رُکن ایس کے این رائے ،پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس( آر اینڈ بی ) محکمہ شیلندر کمار ،چیف اِنجینئر بی آر و بریگیڈیئر ساکیت سنگھ، لیفٹیننٹ گورنر کے ایڈیشنل سیکرٹری اَکشے لابرو ،ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس اے ایس بی راہل سنگھ موجود تھے۔دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے یاترا ٹریک کے دونوں حصوں کو چوڑا کرنے ، بحال اور دیکھ ریکھ کے لئے کئے جانے والے کام کے دائرہ کار کی تفصیلات طلب کیں جو بی آر او کو سونپ دی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کو کام کے دائرہ کار اور ڈرون کے ذریعے سروے سے آگاہ کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنرنے بی آر او پر زو ردیا کہ وہ مقررہ وقت کے اَندر کام مکمل کریں۔