سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’ ترنگا یاترا‘ تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سول اِنتظامیہ ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے سینئر اَفسروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، اَیڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی جی او سی 15 کور ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کما ر بھنڈاری ، اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرز ایم کے سِنہا ،اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری اور سیکورٹی ، پولیس اور یوٹی اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسروں نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم سب کو اَپنے پیارے ترنگے کو سلامی دینے اور تقریب منانے میں فخر محسوس کرنا چاہئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے مجاہدین آزادی کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کا بھی موقعہ ہے جنہوں نے ہمیں آزادی دِلائی۔اُنہوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 13؍ اگست کو کے آئی سی سی سے بوٹینیکل گارڈن تک واک کاتھون میں شرکت کے لئے اِکٹھا ہونا چاہیے تاکہ مجاہدین آزادی اور تمام بہادر پاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاسکے جنہوں نے اتحاد اور قوم کی سا لمیت کے لئے اَپنی جانیں قربان کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ میرا مٹی میرا دیش ‘‘ اور ’’ ہر گھر ترنگا‘‘ تقریب منانے کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔










