لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں وی وائی او ایم چائلڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کا دورہ کیا

جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج روپ نگر جموں میں وی وائی او ایم ( وائبرنٹ ینگ اوپن مائنڈ ) چائلڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کا دورہ کیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے نیورو ڈائیورس ضروریات والے بچوں کی نشو و نما کیلئے برئن پرینیورز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر محکمہ سماجی بہبود کی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے آئی سی پی ایس محترمہ ہرویندر کور ، ، ممتاز نیورولوجسٹ ڈاکٹر سشیل رازدان ، بانی اور سی ای او برین پرینیورز محترمہ سنینا ٹکو ، محکمہ سماجی بہبود کے سینئر افسران اور برئن پرینرز فاؤنڈیشن کے اراکین موجود تھے ۔