بیروت/یو این آئی// جنگ بندی اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید ہوگئے ۔ لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر حملے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جاری ہیں۔ لبنانی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جبکہ صور میں بھی 2 فلسطینی نژاد باشندے شہید ہوئے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فوج جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون پر قبضہ برقرار رکھے گی، ہم نے لبنان میں سکیورٹی زون قائم کیا ہے ، عوام کے تحفظ کے لیے جتنا وقت درکار ہوگا قبضہ برقرار رکھیں گے ۔ دوسری جانب لبنان پر حملوں کے ردعمل میں پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کو 24 گھنٹے سے زائد ہوگئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اگلی ہدایت تک کسی کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ تاہم امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بندش کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے ۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران بات چیت میں حزب اللہ کا معاملہ ہنگامی ایجنڈے میں شامل ہے ، اسرائیل تنازعہ بات چیت کے پہلے دن زیرِ غور آنا شیڈول ہے ۔
آسام: سیلاب سے 13 اضلاع میں 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد 98 تک پہنچ گئی
’ہم بدعنوان سسٹم کا مقابلہ محبت سے کریں گے، نفرت اور تشدد سے نہیں‘، راہل گاندھی کا طلبا و نوجوانوں سے خطاب
’اب تو اس تالاب کا پانی بدل دو، یہ کمل کے پھول کمہلانے لگے ہیں‘، اتراکھنڈ کی عوام سے کھڑگے کی اپیل
سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایڈووکیٹ محمد نور اللہ راشٹریہ جنتا دل اقلیتی سیل، دہلی کے ریاستی صدر نامزد
چین سے ہندوستان کی درآمدات میں گزشتہ 5 سال کے دوران 39 فیصد کا اضافہ، حکومت نے راجیہ سبھا میں فراہم کی معلومات
اڑتے مسافر طیارے میں ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش، کیرالہ پولیس نے مسافر کے خلاف درج کیا کیس
افغانستان نے ’عالمی کپ 2027‘ کے لیے کیا کوالیفائی، آئرلینڈ کے لیے راہ ہوئی دشوار
ہماچل پردیش: چمبا ضلع میں پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار، 7 افراد کی موت، 11 زخمی
غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف
ایران کیساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ زیادہ دیر تک نہیں ٹک پائیگا: ٹرمپ










