واشنگٹن//فٹبال ورلڈ کپ میں شریک ایران کی فٹبال ٹیم کو امریکہ میں رہنے کی اجازت نہ مل سکی۔میڈیا کے مطابق ایرانی ٹیم میچ والے دن میکسیکو سے امریکہ جائے گی اورمیچ کھیل کر واپس میکسیکو پہنچے گی۔ورلڈکپ کیلئے ایرانی ٹیم اپنے ٹریننگ بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجونا پہنچ گئی جب کہ،ایران کے میچ امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیٹل میں ہوں گے۔تیجونا سے لاس اینجلس کی پرواز 45 منٹ سے ایک گھنٹے کی اور سیٹل کی پرواز ساڑھے 5 گھنٹے کی دوری پر ہے۔یاد رہے کہ ایران کا پہلا میچ 15
جون کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ ایران کی ٹیم کو 3 روز پہلے امریکہ کے ویزے جاری کیے گئے ۔ایرانی قومی فٹ بال ٹیم نے اپنا ورلڈ کپ بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا میں منتقل کر دیا ہے۔ ان کے امریکی ویزوں کی مخصوص شرائط کے تحت، ٹیم کو اپنے میچوں کی صبح امریکہ پرواز کرنا، میاچ کھیلنا اور فوری طور پر میکسیکو واپس جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ورلڈ کپ کا انتظام کرنے والی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق ایران کا 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ، 21 جون کو لاس اینجلس میں بیلجیم اور 26 جون کو سیئٹل میں مصر کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ ایران کی سرکاری میڈیا تنظیم IRIB نے اتوار کو کہا کہ ان میچوں کو ایران بھر کے سینما گھروں میں ضروری منظوری کے ساتھ دکھایا جائے گا۔روئٹرز کے مطابق 1930 میں ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جس میں میزبان ملک کسی ایسے ملک کو اپنے ملک میں مدعو کرنے کے لیے تیار ہے جس کے ساتھ وہ حالت جنگ میں ہے۔ٹورنمنٹ کا آغاز 12جون کو امریکہ اور پیراگوئے کے میچ سے ہوگا۔










