گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے ٹرانزٹ رہائش وندہامہ کے کام کی پیش رفت کا خود جائزہ لینے کے لئے آج وندہامہ میں پروجیکٹ سائٹ کادورہ کیا اور وہاں کا م کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ایس پی گاندربل نکھل بور کر ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل مشتاق احمد سمنانی ، آر اینڈ بی کے ایگزیکٹیو اِنجینئر ، جل شکتی ، اے سی ڈی ، تحصیل دار لار اور دیگر متعلقہ اَفراد بھی تھے۔سائٹ کے دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کو مختلف محکموں کے تمام متعلقہ اَفسران نے اَپنے محکموں بشمول الیکٹریفکیشن ، واٹر سپلائی اور دیگر اِضافی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی نے بتایا کہ 48فلیٹوں کے ساتھ 3بلاک پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں اور چوتھا بلاک ہفتے کے اَندر مکمل ہوجائے گا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو اِندونی راستوں ، پارکنگ ، نکاسی آب کے کا م، لائٹنگ اور لینڈ سکپینگ سمیت دیگر کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے ضروری ہدایات دیں۔تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مجوزہ سرگرمیوں کے لئے تمام رسمی کارروائیوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور معیار اور مقدار کے پیرا میٹروں کے ساتھ سمجھوتہ کئے بغیر کام کو تیز کریں تاکہ اہم پروجیکٹ بروقت مکمل ہوسکے۔










