کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے ’ میری ماں ، میرا دیش‘ مہم کے تحت وائس چیئرمین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر کی موجودگی میں ٹائون ہال کپواڑہ میں کسانوں کے بیداری کیمپ کی صدارت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپواڑہ ایک دیہی علاقہ ہونے کے ناطے زرعی اور اس سے منسلک سرگرمیوں کی اَچھی صلاحیت پیش کرتا ہے اور کسانوں سے کہا کہ وہ حکومت کی مختلف زرعی سکیموں کے تحت فائدہ اُٹھاتے ہوئے اَپنی سرگرمیوں میں اِضافہ کریں۔اُنہوں نے تمام شراکت داروں بشمول کسانوں کی زرعی سرگرمیوں میں حصہ اَدا کرنے کی کوشش کی جس سے ضلع میں لوگوں کی معیشت اور معاش کو فروغ ملے گا۔وائس چیئرمین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر نے وقتاً فوقتاً کسانوں کی فلاح و بہبودی سکیموں اور پروگراموں کو شروع کرنے پر حکومت جموںوکشمیر یوٹی اور ضلع اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے شرکا ٔ کو ’ پنچ پران ‘ کا عہد کروایا۔کیمپ میں اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی بٹ ، چیف ایگری کلچر آفیسر ، متعلقہ محکموں کے اَفسران کے علاوہ کسانوں کی بڑی نے شرکت کی۔اِسی طرح کی ایک مہم کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈی سی آفس کپواڑہ میں ایک متاثرکن تقریب میں ’ پرائم منسٹرفوڈ سپلی منٹیشن فار پروریٹی ہائوس ہولڈس سکیم ‘ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر وائس چیئرمین ڈی ڈی سی بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر پی ایچ ایچ ( ترجیحی گھرانوں ) میں راشن کارڈ تقسیم کئے گئے اور ضلع ترقیاتی کمشنر کی موجودگی میں راشن کارڈ ہولڈروں کی آن لائن تصدیق کی گئی۔ سکیم کے تحت پی ایچ ایچ راشن کارڈ ہولڈروں میں اِضافی راشن بھی تقسیم کیا گیا۔بعدمیں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈی سی آفس لان سے ترنگا ریلی کو جھنڈی دِکھا کر فائونٹین چوک ریگی پورہ ( کپواڑہ ) تک مارچ کیاجس میں اے دی سی کپواڑہ غلام نبی بٹ ، اے ڈی فوڈ ولی محمد او رضلع اِنتظامیہ کپواڑہ کے دیگر اَفسران کے علاوہ فوڈ سول سپلائز اینڈ کنزیر مر افیئر ڈیپارٹمنٹ کپواڑہ کے ملازمین اور مستحقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔










