ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ممکن اور تیجسوینی سکیموں کے تحت معاملات کی پیش رفت کا جائزہ لیا

کمیٹی نے’ممکن ‘ سکیم کے 141 اور تیجسوینی سکیم کے تحت 24 معاملات کو منظور ی دی

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس کمیٹی ( ڈی ایل ٹی ایف سی )کے مشن نوجوانوں کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ ’ ممکن ‘ اور ’ تیجسوینی ‘ سکیموں کے تحت حاصل کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں مشن یوتھ کے تحت مختلف سکیموں بشمول’ ممکن‘ سکیم اور’ تیجسوینی‘ کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تفصیلی رہنما خطوط کا جائزہ لیا گیا۔اِس دوران ’ممکن ‘ سکیم کے تحت 141 اور تیجسوینی سکیم کے تحت 24 معاملات کو کمیٹی نے منظور ی دی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر متعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ مختلف سکیموں کے تحت مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لئے اَپنی کوششیں دوگنا کریں تاکہ مستحقین کو روزی روٹی کے مواقع میسر ہوسکیں۔میٹنگ میں جنرل منیجر ڈی آئی سی کپواڑہ ، اے آر ٹی او، اے ڈی ایمپلائمنٹ ، ایل ڈی ایم ، ڈی این او جے کے اِی ڈی آئی اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔