کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج متعلقہ اَفسروں کی میٹنگ منعقد کی تاکہ ضلع میں جل جیون مشن پندررہ روزہ مہم کے اِنعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ جل جیون مشن مہم کا مقصد مختلف شراکت داروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ ضلع بھر میں جل جیون مشن مہم کے کامیاب اِنعقاد کے لئے اِنتہائی تال میل کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے اے سی ڈی کپواڑہ کو تمام پنچایتوں میں خصوصی گرام سبھا کے اِنعقاد میں زیادہ سے زیادہ تال میل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ جل جیون مشن کے بارے میں بیداری نچلی سطح تک پہنچ سکے۔اُنہوں نے ضلع میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ لوگوں پر زور دیا کہ وہ سکولوں او رآنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کے کنکشن کی تنصیب کو ترجیح دیں۔ ڈی ڈی سی اِی او سے کہا گیا کہ وہ ان سکولوں کی فہرست شیئر کریں جو ابھی تک منسلک نہیں ہیں۔ دورانِ میٹنگ ضلع میں جل جیون مشن آئی اِی سی مہم کے احسن اِنعقاد کے حوالے سے ایک اہم استفساری گفتگو کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسروں کی طرف سے کی جانے والی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں اَفسران کا دورہ ک رکے جل جیون مشن کے کاموں کا معائینہ ، صد فیصد ایف ایچ ٹی سی دیہاتوں کی رِپورٹنگ ، خصوصی گرام سبھا سے ہر گھر جل رِپورٹ شدہ دیہاتوں کی تصدیق ، سبھی پر نشانات کی تنصیب، پانی کی فراہمی کی سکیمیں، ہرگائوں سے جے جے ایم نوڈل پرسن کی شناخت ،ہر گائوں میں فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ دستیاب کرنا اور جے جے ایم پر بحث کے لئے خصوصی گرام سبھا کا اِنعقاد شامل ہیں۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام ہائیر سکینڈری سکولوں میں منعقد ہونے والے مباحثوں ، مصوری مقابلوں ، ریلیوں ، سٹریٹ ڈراموں وغیر ہ کے اِنعقاد پر بھی غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں ضلع ایس اِی پی ایچ اِی ، ڈی پی او ۔آئی سی ڈی ایس ، اے سی ڈی ، ڈی ایس ڈبلیو او ، ڈپٹی سی اِی او کے علاوہ نوڈل آفیسر جے جے ایم کپواڑہ اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔










