کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج یوم آزادی۔2023ء کی تقریبات کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے کئے جانے والے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔دورانِ میٹنگ ڈی پی ایل کولگام کو مرکزی مقامی کے طور پر حتمی شکل دی گئی جہاں مہمان خصوصی ترنگا لہرائیں گے ۔اِس کے بعد ضلع پولیس ، سی آر پی ایف ، آئی آر پی ایف ، خواتین دستے ، پولیس بینڈ ، این سی سی ، طلباء اور طالبات کے دستے اور دوسرے دستے مارچ پاسٹ پیش کریں گے ۔میٹنگ میں سیکورٹی اِنتظامات ، ٹریفک ریگولیشن ، نشستوں کے اِنتظامات ، فل ڈریس ریہرسل ، پبلک ایڈریس سسٹم ، بجلی اور پانی کی فراہمی ، ٹرانسپورٹ اِنتظامات ، صفائی ، طبی سہولیات ، دعوتی کارڈ ، تقریب کے مقام پر بیر یکیدنگ وغیرہ کے حوالے سے بھی سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ قومی تقریب کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنانے کے لئے پیشگی ہر سطح پر فول پروف اِنتظامات کریں۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام متعلقہ اِنتظامات کو پہلے سے ہی یقینی بنائیں اور ضلع بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات کے خوش اَسلوبی سے اِنعقاد کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں۔پی ڈی ڈی اور جل شکتی محکموں کو پنڈال میں پانی کے ٹینکروں سمیت بجلی اور پانی کے مناسب اِنتظام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔سی ایم او سے کہا گیا ہے کہ وہ تقریب کے مقام پر عملہ اور ایمبولنس کے ساتھ مناسب طبی سہولیت کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میونسپل کونسل کولگام کے اِی او کو مرکزی مقام او رقصبے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی۔پی ڈی ڈی کو منی سیکرٹریٹ اور دیگرمرکزی دفاتر کو روشن کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، اے ڈی سی وقار احمد گیری ، ایس ڈی ایم نور آباد بشیر الحسن، اے سی آڑ میر امتیاز العزیز ، سی اِی او ، سی ایم او ، کمانڈنٹ سی آر پی ایف 18 ویں بٹالین ، ڈی آئی او ، تحصیل دار ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، آر اینڈ بی اور پی ایچ اِی کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں اور ضلع کے دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔










