ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ’’ میری مٹی میرا دیش ‘‘ مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج منی سیکرٹریٹ کولگام میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ’’ میری مٹی، میرا دیش‘‘ مہم کے ایکشن پلان کو مناسب طریقے سے عملانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، جے ڈی پی زاہد سجاد ، اے سی ڈی محمد عمران ، اے سی آر میر اِمتیاز العزیز ، اے سی پی شرجیل علی ، سی اِی او ، ڈی آئی او ، زیڈ اِی اوز ، بی ڈی اوز اور دیگر اَفسروں نے شرکت کی۔ابتداً، شرکأ کو ’’ میری مٹی میر ادیش ‘‘ مہم کے تحت ایونٹوں اور موضوعات بشمول سلافلکم ،وسودھاوندھن، ویرون کاوندن،قومی پرچم لہرانا ، راشٹر گان گانا اور پنچ پران عہد کے علاوہ دیگر سرگرمیوںکے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔یہ اشتراک کیا گیا کہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ملک کے قومی بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے پنچایتوں اور ایم سیز کے وارڈوں میں یاگاری تختیاں لگائی گئی ہیں جنہوں نے قوم کی خاطر اَپنی جانیں قربان کی ہیں۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا وسودھاوندن کے تحت ضلع کی ہر پنچایت اور وارڈ میں کم سے کم 75 پودے لگانے کا اِنتظام کیا گیا ہے۔دوران میٹنگ کرتاویہ پتھ پر قومی یادگار کی تعمیر کے لئے پنچایتوں سے ’’ مٹی یاترا‘‘ کے ایکشن پلان پر بھی غور و خوض کیا گیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ’’ میری مٹی میرا دیش ‘‘ پروگرام کے کامیاب اِنعقاد کو یقینی بنائیں۔