بی ڈی اوز اور دیگر متعلقہ اَفراد کو یوتھ کلبوں کی تشکیل کیلئے نوجوان رضاکاروں کو رجسٹر کرنے کی ہدایت
کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں منزگام او ر ڈی کے مارگ بلاکوں میں اسپریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام ( اے بی دی پی ) کی عمل آوری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے اے بی ڈی پی کے تحت دونوں بلاکوں میں متعلقہ محکموں کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں کا تفصیلی سیکٹروار جائزہ لیا ، 10کارکردگی کے اِشاریوں کی بنیاد پر جو متعلقہ بلاک کی غربت ، صحت ، غذائیت ، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ضلع کے ان دو نامزد بلاکوں میں ترقی کے کلیدی اِشاریوں میں بہتری لانے کے لئے مزید مؤثر اَنداز میں کام کریں۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں سے مزید کہا کہ وہ مقررہ وقت میں زمینی سطح پر ثمر آور نتائج حاصل کرنے کے لئے بہترین طرزِ عمل اَپنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِنفرادی استفادہ کنندگان کی سکیموں کی صدفیصد سیچوریشن حاصل کریں۔ اِس کے علاوہ مختلف محکموں کی دیگر فلاحی سکیموں کا دائرہ کار بھی شامل کریں۔دورانِ میٹنگ اسپریشنل پنچایتوں کے لئے ڈیٹا کے بروقت جمع کرنے اور اے پی ڈی پی کے دیگر پہلوئوں کے لئے ایک مؤثر طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بی ڈی اوز او ردیگر متعلقہ اَفراد کو یوتھ کلب کی تشکیل کے لئے نوجوان رَضاکاروں کو رجسٹر کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ یوتھ کلب مشن یوتھ پہل کے تحت نوجوان نسل کو معاشرے میں اَپنا حصہ اَدا کرنے اور خود نموحاصل کرنے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پنچایتوں اور ضلعی اِنتظامیہ کے متحرک اورشراکت داروں کے طور پر یہ کلب اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ گورننس کو نچلی سطح تک مؤثر طریقے سے پہنچایا جائے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، اے ڈی سی وقار احمد گیری ، جے ڈی پی زاہد سجاد ، اے سی آر ، اے سی ڈی، اے سی پی ، سی ایم او ، جل شکتی کے ایگزیکٹیو اِنجینئران ، آر اِی ڈبلیو اور پی ڈی ڈی ، ڈپٹی سی اِی او ، بی ڈی اوز اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔










