ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ایکلاویہ ماڈل ریذیڈنشل سکول ٹنگمرگ کے کام کاج کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج ایکلاویہ ماڈل ریذیڈنشل سکول ٹنگمرگ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں سی اِی او نے چیئرکو ریذیڈنشل سکول کی دستیا ب سہولیات اور اِضافی ضروریات سے متعلق جانکاری دی۔اُنہوں نے یہ بھی بتیا کہ اِس وقت ریذیڈنشل سکول میں 60 طلباء داخل ہیں اور اِس برس مزید 70 طلباء کا اِضافہ ہوگا۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوںسمیت اَپنی تعلیمی سرگرمیوں میں سبقت حاصل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل تک رَسائی حاصل ہونی چاہیے۔ڈاکٹر بلال نے طلباء کی تعلیمی ترقی کی باقاعدہ نگرانی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور ریذیڈنشل سکول میں طلباء کے لئے مطلوبہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ایکلاوایہ ماڈل ریذیڈنشل سکول مرکزی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے تاکہ قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کی جائے اور اُنہیں ملک کے دیگر حصوں کے طلباء سے مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جائے۔میٹنگ میں جے ڈی پی زاہد سجاد ، ایس ڈی ایم نور آباد بشیر الحسن ، جی ایم ڈی آئی سی بشیر احمد ، سی اِی او مشتاق احمد قادری ، پرنسپل عبدالغنی بٹ اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔