ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے 3 ریفر گاڑیوں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

انہیں پھلوں او رسبزیوں کی لمبی دوری کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے وقف کیا

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے ضلع میں فصل کٹائی کے بہتر اِنتظام کو تحریک دینے کے لئے 3ریفر گاڑیوں کومنی سیکرٹریٹ سے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ضلعی کسانوں سے پھلوں او رسبزیوں کی لمبی دوری کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے 15میٹرک ٹن کی گنجائش والی بڑی موصل گاڑیوں کی وین اِستعمال کی جائیں گی۔باغبانوں او رکسانوں کو ریفر وین فراہم کی گئی ہیں جس کا مقصد پھلوں او رسبزیوں کی فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو روکنا ہے اور پھلوں کو مارکیٹنگ کے لئے تازہ رکھنا ہے۔ریفروینز سکیم ایم آئی ڈی ایچ کے تحت 15لاکھ فی وین کی سبسڈی کے ساتھ فراہم کی گئی ہیں اور ایگری اِنفراسٹرکچر فنڈ کے تحت 3فیصد کی سود کی اِمداد سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے ۔ یہ اِمداد زوزارتِ زرعی او ربہبودی کساناں کے این ایچ بی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ باغبانی جموںوکشمیر کی معیشت کی بنیاد ہے اور حکومت کافی بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لئے پُر عزم ہے جس میں بغیر پریشانی اور لاگت سے موثر ٹرانسپورٹ سہولیت کے لئے ضروری ریفریجریشن فراہم کرنا شامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع کے باغبانی شعبے میں یہ اَپ گرید اوراِس طرح کے دیگر بنیادی ڈھانچے کی سہولیتیں بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ ضلع کے باغبانی شعبے کو فروغ ملے۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یار علی خان، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ خورشید احمد کھٹانہ ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہباز احمد بوڈھا ، چیف ہارٹی کلچر آفیسر محمد رمضان وار ، چیف ایگری کلچر آفیسر فاروق احمد ، باغبانی اور دیگر متعلقین موجود تھے۔