مارکیٹ میں سہولیات کا جائزہ لیا اور جاری کاموں کا معائینہ کیا
بانڈی پورہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج بانڈی پورہ شہر کا ایک تفصیلی دورہ کیا تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں حکومت کی طرف سے فراہم کی جارہی خدمات کے بارے میں لوگوں سے رائے حاصل کی جاسکے۔ڈاکٹر اویس احمد چلڈرن پارک کلوسہ میں جاری کاموں کا معائینہ کیا اور کاموں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔اُنہوں نے آفیسر کو ہدایت دی کہ کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ جلد اَزجلد اسے عوام کے لئے وقف کیا جاسکے۔بعد اَزاں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ندیم میموریل گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری کلوسہ کے احاطے میں تعمیر ہونے والے آڈیٹوریم کا بھی دورہ کیا۔ڈاکٹر اویس احمد نے عمل آوری ایجنسی سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ آڈیٹوریم ٹائون میں جدید ترین اثاثہ ہے جس میں تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ قصبے میں ایک مخصوص جگہ کی کمی ہے جہاں وہ کانفرنسوں ، سمیناروں ، مباحثے اور دیگر اَدبی ، تعلیمی اور سماجی سرگرمیاں منعقد کرسکے اور یہ آڈیٹوریم بڑی حد تک اِس ضرور ت کو پورا کرے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کی ٹیم کے ساتھ بانڈی پورہ بازار میں پیدل چل کر دُکانداروں اور راہگیروں سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے اَفسران کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولیات سمیت انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر گلشن چوک پر رُک گئے جہاں تاجران اسے ملنے کے لئے جمع تھے۔تاجروں نے اَفسران کو مختلف مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا جن میں ٹائون میں واٹر اے ٹی ایم کی عدم دستیابی ، واش رومز ، نالیوں ، ضلعی ہسپتالوں میں عملہ کی کمی او رٹائون سے متعلقہ دیگر مسائل شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی تمام شکایات کا مرحلہ وار جائزہ لیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ اِس برس نکاسی آب نظام اور فٹ پاتھوں کو بڑھانے پر توجہ دے گی۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں اِنتظامیہ نے شہر کی تقریباً تمام سڑکوں او رگلیوں کو کنکریٹ اور ٹائلیں بچھانے کے ساتھ ساتھ گلیوں اور بائی لین کو بھی میکڈیمائز کیا۔اُنہوں نے یہ بھی یقین دِلایا کہ اِس برس سلاٹر ہائوس اور پارکنگ کمپلیکس بھی مکمل کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما ، صدر ایم سی بانڈی پورہ بشارت حسین ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امیتاز احمد ، نوڈل آفیسر کو آرڈی نیشن ایم اے حکاک ، تحصیل دار بانڈی پورہ ، ڈپٹی سی اِی او ، ایگزن آر اینڈ اور ضلع کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔










