بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی (ڈی آر اے سی) میٹنگ میں آج ضلع سے متعلق کرایہ کے 25 معاملات کی منظوری دی گئی۔کمیٹی نے زراعت، تعلیم، ایف سی ایس اینڈ سی اے اور باغبانی سے متعلق کرایہ اور دیگر معاملات کی منظور ی دی ۔ کمیٹی نے ضلع بھر میں مختلف سرکاری دفاتر کے مختلف ڈھانچوں کے کرایہ کے تعین پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں 41 معاملات زیر بحث لائے گئے جن میں سے 25 معاملات کی منظوری دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ زمینوں اور تعمیرات کے متعلقہ مالکان کو بروقت کرایہ اَدا کریں اور سرکاری اورکرائے کے مکانات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو مزید کہا کہ وہ متعلقہ تحصیل دار سے ٹائٹل ویری فکیشن سر ٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد بقایاجات کے ساتھ منظور شدہ کرایہ اَداکریں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر پلاننگ ایم یوسف راتھر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پیرزادہ ممتاز احمد، سپراِنٹنڈنگ انجینئر آر اینڈ بی ریاض احمد پرے ،محکمہ زراعت کے افسران کے علاوہ مختلف محکموں کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔










