TRAFFIC

ضروری مرمت کے پیش نظرآج سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا

کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ،مسافر جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں / محکمہ ٹریفک

سرینگر/// محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ ضروری مرمت کے پیش نظر بدھوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل رہے گی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ضروری مرمت کے پیش نظر بدھوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند رہے گی ۔ ٹریفک حکام کے مطابق ناشری اور نوی ویگ ٹنل کے بیچ کچھ ضروری مرمت کرنی ہے جس کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک روکنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرمت کے پیش نظر ناشری سے نویگ ٹنل کے درمیان ٹریفک صبح کے 12بجے شام کے 4بجے تک ٹریفک کی آمد رفت بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو اس عرصہ کے دوران شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیںہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ 11بجے کے بعد کسی بھی گاڑی کو قاضی گنڈ سے جموںکی طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ اسی طرح سے 10بجے کے بعد ادھم پورہ سے سرینگر کی جانب کسی گاڑی کو آنے نہیں دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سرینگر جموں شاہراہ پر مسافر وں کے جان و ما ل کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا اور مسافروں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ بدھوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور محکمہ ٹریفک سے رابطہ کے بعد ہی جموں سے سرینگر یا سرینگر سے جموں جانے کیلئے اپنی تیاریاں شروع کر دی ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے ملانے والی سرینگر جموں شاہراہ پر موسم سرما کے دوران بارشوں اور برفباری کے بعد پسیاں گر آنے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کئی دنوں تک بند رہتی ہے اور اس معاملے کو حل کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک اور بیکن کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہے ۔