سرینگر//سیاسی جماعتوں کی جانب سے جموںوکشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حوالے سے ہر روز ایک نہ ایک بیان جاری کرنے کے بیچ جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گونر منوج سنہا نے نے کہا صرف پارلیمنٹ ہی جموں و کشمیرکا ریاست کا درجہ بحال کر سکتاہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کہا کہ صرف پارلیمنٹ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے (UT) کی ریاست کا درجہ بحال کر سکتی ہے۔سنہا نے یہ بھی اشارہ دیا کہ جموں و کشمیر میں جاری حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا “صرف پارلیمنٹ ہی ریاست کو بحال کر سکتی ہے۔ ایل جی نے کہاوزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں نے اس مسئلے پر پارلیمنٹ اور ملک سے تفصیل سے بات کی ہے،” سنہا نے اپنی بات چیت کے موقع پر کہا، جس کا اہتمام جموں و کشمیر کے صنعت و تجارت کے محکمہ نے کنفیڈریشن کولکتہ میں انڈین انڈسٹری (CII) کاکے تعاون سے کیا تھا۔ ، ’’انہوں نے (وزیراعظم اور وزیر داخلہ) واضح طور پر کہا ہے کہ حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابات ہوں گے اور ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔‘‘یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیرمیں گزشتہ کئی روز سیاسی سرگرمیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے الگ الگ بیانات شروع کئے گئے ہیں ۔واضع رہے وزیر عظم اور ہوم منسٹر نے پہلے ہی بتایا تھا کہ جموںو کشمیر سٹیٹ کا درجہ واپس دیا جائے گا ۔ تاہم اب انتخابات کی تقریباً سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں جس کی وجہ سے جگہ جگہ پر جلسے اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مٹنگ طلب کی جاتی ہے ۔










