National Conference president Farooq Abdullah and otehr senior leaders paying tribute to party founder Sheikh Mohammad Abdullah, on his 116th birth anniversary in Srinagar

شیخ عبد اللہ کے 116ویں یوم پیدایش پر مقبرہ قائد پر پُر وقار تقریب

ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ اور دیگر زعماء نے گلباری اور فاتحہ خوانی ادا کی

سرینگر// شیخ محمد عبداللہ کے 116ویں یوم پیدایش پر اُن کے مقبرہ واقعہ نسیم باغ حضرت بل میں سخت سردی اور برستی بارشوں کے باوجود کارکنان نیشنل کانفرنس ، مختلف سیاسی ، سماجی اور دینی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صبح صادق سے ہی مرحوم کے مرقد پر گُلباری اور فاتحہ خوانی ادا کی گئی ، جبکہ صبح 9بجے سے قرآن خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی جس میں مختلف ایمہ مسجد، نعت خوان اور علمائے کرام نے شرکت کی۔سی این آئی کے مطابق پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے صبح 11بجے ہی مزار قائد پر آکر فاتحہ خوانی اور گلباری انجام دی۔ اس کے بعد مرحوم کے مرقد پر اجتماعی فاتحہ خوانی ادا کی گئی، جس میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،ناب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور دیگر زعما نے بھی شرکت کی۔ جبکہ صبح سویرے سے ہی ریاست کی مختلف مساجد، زیارتگاہوں ، خانقاہوں میں مرحوم رہنما کے حق میں کلمات ، دعائے مغفرت اور قرآن خوانی ادا کی گئی۔ شیر کشمیر بھون جموں، پیرپنچال، چناب ، لیہہ ، کرگل اور ریاست کے دیگر صدر اور تحصیل مقامات پر مرحوم بابائے قوم جناب شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔