سانبہ//سرکاری تعلیمی اِداروں میں طلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے آج ضلع سانبہ کے گورنمنٹ مڈل سکول کیرانوالی ، گورنمنٹ مڈل سکول چھنّی منحسن اور گورنمنٹ مڈل سکول نانگا میں تین سمارٹ کلاس رومز واقف کئے گئے جس کا اِفتتاح کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے کیا۔مرکزی اِفتتاحی تقریب گورنمنٹ مڈل سکول کیرانوالی میں منعقد ہوئی ۔کلاس رومز نئے ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے سے پوری طرح لیس ہیں اور یہ تینوں سمارٹ کلاس روم پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا ( پی ایم اے جے اے وائی ) سکیم کے آدرش گرام یوجنا کے تحت قائم کئے گئے تھے جس میں مذکورہ سکولوں کے طلباء کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے اورڈیجیٹل تعلیم کا فائدہ بھی اُٹھائیں گے ۔ اِس اِفتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود وویک شرما،ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، متعلقہ پنچایت کے پی آر آئی اور طلباء کے والدین بھی موجود تھے۔شیتل نندا نے والدین اور مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے چلنے والے سمارٹ کلاسوں کے ذریعے بچوں میں ڈیجیٹل خواندگی کے بارے میں بیداری پید اکرنے پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ نے کہا کہ جموںوکشمیر میں پی ایم آدرش گرام یوجنا کے تحت بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس اقدام سے ٹیکنالوجی پر مبنی آلات سے کثیر مقصد ی اور اِنٹرایکٹیو سیکھنے سے طلباء۔ اَساتذہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔










