shahid iqbal choudhary

شاہد اِقبال چودھری نے قبائلی بہبود ی منصوبوں اور نئی سکیموں کا جائزہ لیا

جموں/ /سیکرٹری قبائلی اَمور ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے محکمہ کے مختلف منصوبوں ، سکیموں اور اِقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ٹینڈرنگ اور عمل درآمد کام کو تیز کرنے پر زور دیا اور کئی نئی سکیموں پر بھی غور و خوض ہوا۔میٹنگ میں ناظم قبائلی اَمور مشیر احمر مرزا، سیکرٹری ایڈوائزری بورڈ مختار احمد ، جے ٹی ڈائریکٹر پلاننگ ، او ایس ڈیز ، محکمہ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی جبکہ مختلف اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنران ،ضلعی او ر سیکٹورل اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں کلسٹر ٹرائبل ماڈل ولیجز کے تحت منتخب دیہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے تحت مختلف اَضلاع کے مختلف قبائلی دیہاتوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے محکمہ کی طرف سے تقرباً 80 کروڑ روپے جار ی کئے گئے ہیں۔سیکٹورل اَفسران سے کہا گیا ہے کہ وہ کاموں کی اَنجام دہی اور ٹھوس نتائج کے لئے ٹائم لائنز کی پابندی کو یقینی بنائیں۔محکمہ پشو و بھیڑ پالن کے ذریعے چلائے جانے والے مِلک وِلیج اور چھوٹے بھیر فارموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری قبائلی اَمور ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے ضلع ترقیاتی کمشنران اور ضلعی و سیکٹوریل اَفسران سے کہا کہ وہ قبائلی دیہاتوں میں مقامی شراکت داروں کی فعال شمولیت اور موجودہ مالی سال کے دوران منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے سالانہ منصوبہ 2022-23 کی تشکیل کے لئے ضلع منصوبہ بندی و نگرانی کمیٹی کی میٹنگ طلب کرنے اور بجٹ کی تشکیل کے جاری عمل کے پیش نظر 15؍ دسمبر تک جمع کرنے کو بھی کہا۔اِس موقعہ پر سکالر شپ سکیموں ،ایف آر اے کی عمل آوری اور قبائلی سروے پر بھی غور وخوض ہوا۔پوسٹ میٹر اور گریجویٹ سکالر شپ کے لئے محکمہ کی سکیم کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت8,189 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ڈائریکٹر قبائلی اَمور سے کہا گیا ہے کہ وہ مالی سال کے اِختتام سے قبل سکالر شپ کی بروقت تقسیم کے لئے اِنسٹی چیوٹ اور ضلع کی تصدیق کی خاطر رابطہ کاری شروع کریں۔سی اِی اوز سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 ؍ دسمبر 2021ء تک پری میٹرک درخواستوں کی تازہ ترین فہرست جمع کریں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اِمسال سکالر شپ کے لئے حکومت کی طرف سے 30کروڑ روپے کا بجٹ فراہم کیاگیا ہے اور ضرورت کی بنیاد پر اِضافی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔میٹنگ میں وَن دَھن سکیم کی عمل آوری کے اِقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کے تحت 15 ایس ایچ جیز کے ہر کلسٹر کو 15لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔کمیونٹی مصروفیت کی خاطر تکنیکی ٹیمیں تعینات کی جارہی ہیں۔ سیاحتی منصوبے کے تحت 10 ممبران کے ایس ایچ جیز تشکیل دئیے جارہے ہیں جس کے لئے ہرایک کو 20لاکھ مالیت بنیادی ڈھانچے، ٹرانس ہیومنٹ موسم گرماکے مقامات کے لئے سیاحت گائوں بنانے کے لئے فراہم کئے جارہے ہیں۔ میٹنگ میںسکل ڈیولپمنٹ پلان اور سیل ایمپلائمنٹ کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔